مہر خبررساں ایجنسی نے یروشلم پوسٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے ایران ہراسی کا ثبوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کابینہ ایران کو دہشت گردی کی اجازت دے کر اسرائیل کے گلے میں ہاتھ ڈال کر گھونٹنے نہیں دے گی۔
داخلی بحران کے طوفان میں ہچکولے کھاتی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی کابینہ ایران اور خطے میں اس کے حامیوں کے ساتھ ہر ممکن مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں مقاومتی محاذ کے حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مقاومت کا مقابلہ کرنے کے لئے نیشنل گارڈز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ خصوصی بجٹ میں اضافہ کرکے پولیس کی نفری بڑھادیں گے تاکہ صہیونی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ فلسطینی عوام کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں تیزی آئی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صہیونیوں پر حملوں کے 125 واقعات پیش آئے ہیں۔
متنازعہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے پر ریزرو فورسز نے بھی نتن یاہو کے خلاف پولیس اور اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ فوج کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر فوج میں عدالت اصلاحات کو یکطرفہ نافذ کیا گیا تو فوج اندرونی خلفشاری کا شکار ہوجائے گی۔
آپ کا تبصرہ